لاہور ریجنل ڈائریکٹوریٹ، کمانڈر اینٹی نارکوٹکس بریگیڈیئر چوہدری سکندر حیات سے چیرمین نیشنل میڈیا ہاؤس لالہ موسیٰ مرزا محمد طفیل کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مرزا محمد طفیل نے بریگیڈیئر چوہدری سکندر حیات کو ملک و قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے باوقار سول اعزاز "ستارہِ امتیاز” حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس اہم ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک بھر بالخصوص نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام اور اس کے خلاف جاری اینٹی نارکوٹکس فورس کے مؤثر اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مرزا محمد طفیل نے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا اور میڈیا کی جانب سے اس آگاہی مہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
