کھاریاں: مرحوم شیخ شبیر احمد سیٹھی کے ایصالِ ثواب کیلئے ختمِ قُل شریف اور اجتماعی دعا کا اہتمام


کھاریاں (ایم عمر) مرحوم شیخ شبیر احمد سیٹھی (عائشہ بوتیک والے) کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے جامع مسجد شفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں ختمِ قُل شریف اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ سابق کونسلر شیخ محمد منیر سیٹھی (سابق بانی و صدر انجمن تاجران جی ٹی روڈ کھاریاں) کے بھائی، محمد حسنین سیٹھی کے والد محترم، برکات منیر سیٹھی ایڈووکیٹ، شیخ حسن منیر سیٹھی (سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جی ٹی روڈ کھاریاں) اور شیخ عبید اللہ سیٹھی کے چچا تھے۔اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست احباب، تاجر برادری اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کیشرکاء نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اجتماعی دعا میں اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کی کامل مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

Exit mobile version