جہلم (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (HDA) پاکستان کے بانی ممبران کا ایک اہم اجلاس آج مورخہ 19 جون بروز جمعہ جرمن ہیلتھ کیئر ہومیوپیتھک کلینک، کرامت آباد اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت بانی صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے کی۔ اجلاس میں شہر بھر سے آئے ہوئے سینئر بانی ممبران ڈاکٹر واصف حسین صاحب، ڈاکٹر فدا حسین صاحب، ڈاکٹر انوار الحق ستی صاحب، ڈاکٹر یار محمد عامر صاحب اور ڈاکٹر حزب اللہ خان صاحب نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد تنظیم کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔
بانی ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ حلف برداری کی تقریب رواں ماہ کے روزے ہفتے کو منعقد کی جائے گی جس میں ہومیوپیتھک شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا جائے گا۔
اس موقع پر تقریب کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں استقبالیہ کمیٹی، انتظامات کمیٹی اور میڈیا کمیٹی شامل ہیں۔ بانی صدر نے کہا کہ HDA کا مقصد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے جائز حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم کا فروغ اور عوام میں ہومیوپیتھی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نئی منتخب کابینہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود اور طریقہ علاج کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ حلف برداری تقریب کی تاریخ اور مقام کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور ہومیوپیتھی کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئ
