پاسپورٹ کا نظام جدید؛ ہوم ڈیلیوری کا آغاز اور یکم جولائی سے کیش لیس سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس سے فراڈ اور جعلسازی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں ہوم ڈلیوری کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت اب بیرون ملک اور اندرونِ ملک شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر پاسپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا، جبکہ آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے انہیں پاک آئی ڈی (Pak-ID) پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ بزنس پاسپورٹ پالیسی کو بھی ایف بی آر کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ کاروباری طبقے کو سہولت میسر آ سکے۔

Exit mobile version