کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) کھاریاں میں محمد اشرف گوندل فری ڈائیلاسز سنٹر کا شاندار افتتاح کر دیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری شافع حسین تھے۔ اس اہم موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سید قمر رضا، ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں ایم این اے چوہدری الیاس، ایم پی اے راجہ اسلم، ایم پی اے تاشفین صفدر مرالہ اور سابق ایم پی اے چوہدری نعیم رضا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ، ایم ایس ٹی ایچ کیو کھاریاں اور سرائے عالمگیر سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ شرکاء نے ڈائیلاسز سنٹر کے قیام کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
