کھاریاں پریس کلب کے وفد کی میاں سلیم یوسف کو مبارکباد

کھاریاں ( طاہر اقبال سے) کھاریاں پریس کلب کے سابق نائب صدر میاں سلیم یوسف کو اللہ تعالیٰ نے چاند سے بیٹے کی نعمت عطا فرمائی جبکہ میاں محمد صفدر دادا بن گئے۔ اس خوشی کے موقع پر کھاریاں پریس کلب کے وفد نے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد پیش کی اور نومولود بچے کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی اور خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وفد کی قیادت کھاریاں پریس کلب کے سابق صدر حاجی عبدالرؤف نے کی جبکہ اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر اختر وزیر ۔ سابق چیئرمین مجلس عاملہ حافظ محمد عمران خلجی، تسکین امجد خان، ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی، سابق فنانس سیکرٹری چوہدری ارشد گجر، خضر خیام، میاں طاہر رشید، اعجاز نقوی، محمد یعقوب، زین علی، سانول عباس اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
شرکاء نے میاں سلیم یوسف اور میاں محمد صفدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اولاد اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور نومولود بچے کی آمد پورے خاندان کے لیے خوشیوں کا پیغام ہوتی ہے۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔

Exit mobile version