کویت حکومت کی جانب سے شہریت کی جانچ پڑتال کا عمل مسلسل جاری ہے، جس کے تحت مزید 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق ملک کے سرکاری گزٹ میں اشاعت کے ذریعے کر دی گئی ہے۔ کویت میں گزشتہ دو سالوں سے جاری ’شہریت جائزہ مہم‘ کے تحت اب تک ہزاروں افراد اس عمل سے متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی مہم کے دوران سال 2025 میں بھی ایک بڑے آپریشن کے تحت 50 ہزار افراد کی شہریت منسوخ کی گئی تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملکی قوانین کے نفاذ اور شہریت کے ریکارڈ کو شفاف بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
کویت کا بڑا اقدام، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ
