حاجی ڈاکٹر راجہ شہراز اکبر کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

سرائے عالمگیر ( تحصیل رپورٹر ) حجِ بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر معروف سماجی و طبی شخصیت حاجی ڈاکٹر راجہ شہراز اکبر صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جہلم کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر تصور حسین مرزا، صدر اتفاق پریس کلب کھاریاں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حج اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور بندے کی روحانی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی ڈاکٹر راجہ شہراز اکبر کا حج قبول فرمائے اور انہیں صحت، خوشحالی اور مزید دینی و سماجی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔

اسی طرح ڈاکٹر عرفان الطاف مرزا (عرفان ڈینٹل کلینک جہلم نے بھی حاجی ڈاکٹر راجہ شہراز اکبر کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج زندگی میں ایک نئی روحانی کیفیت پیدا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو اس عظیم فریضے کی ادائیگی کی توفیق عطا فرماتا ہے۔

مبارکباد دینے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی ڈاکٹر راجہ شہراز اکبر کی عبادات، دعاؤں اور حج کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا کی بھلائیوں سے نوازے۔

Exit mobile version