سابق ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس حاجی محمد اشرف جنجوعہ کی کینیڈا میں قونصل جنرل عبدالفیصل ابڑو سے ملاقات

ٹورنٹو: گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر اور معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد اشرف جنجوعہ نے مونٹریال کینیڈا میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالفیصل ابڑو سے خصوصی ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، برآمدات میں اضافے اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ حاجی محمد اشرف جنجوعہ نے گجرات کی صنعتوں، بالخصوص فین اور سیرامک انڈسٹری کی کینیڈا میں ممکنہ برآمدات کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔
قونصل جنرل عبدالفیصل ابڑو نے حاجی محمد اشرف جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قونصل خانہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تاجر برادری کا کردار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہماری ترجیح ہے۔
ملاقات کے اختتام پر حاجی محمد اشرف جنجوعہ نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کینیڈا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر نثار جنجوعہ ودیگر بھی موجود تھے

Exit mobile version