ڈنگہ ( میاں احتشام اللہ اسلم ) ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ ممتاز بزنس مین عثمان یونس ڈار نے کہا ہے کہ GCCI میں پاسپورٹ سیل کے قیام کے لئے چیئرمین شاہین گروپ حاجی ناصر محمود اور صدر گجرات چیمبر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بلا شبہ یہ قیادت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ جس سے تاجران اور صنعتکاروں کو ایک بڑی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ نیز ان کے سماجی وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گجرات چیمبر آف کامرس میں پاسپورٹ سیل کا قیام تاریخی کارنامہ، حاجی ناصر محمود اور صدر چیمبر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں: عثمان یونس ڈار
