جماعت جلالیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس، بقائے پاکستان ریلی کے انعقاد کا اعلان

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)بھکھی شریف جماعت جلالیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا سالانہ اہم اجلاس درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف میں شیخ الحدیث مفتی ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف و سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان سمیت آزاد کشمیر سے آئے ہوئے جماعت جلالیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی اور سال بھر کی تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کیں، جنہیں اطمینان بخش اور حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ سال کے لیے مختلف تنظیمی و فلاحی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔


وطن عزیز سے محبت اور قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے 23 مارچ 2027ء کو ’’بقائے پاکستان ریلی‘‘ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


اجلاس میں ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی، علامہ غلام سرور ہزاروی، غازی محمد ثاقب شکیل جلالی، علامہ نواز بشیر جلالی، صاحبزادہ ضیاء الحق، حافظ لیاقت علی جلالی، ڈاکٹر محمد اسلم جلالی، مفتی رفاقت علی جلالی، حافظ یوسف رضا جلالی، مفتی طاہر اقبال جلالی، مفتی محمد آصف جلالی اور دیگر مرکزی و علاقائی ذمہ داران نے شرکت کی۔


اجلاس کے اختتام پر پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی نے ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی جبکہ سال بھر میں وصال فرمانے والے پیر بھائیوں کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے بھی دعا کی گئی۔

Exit mobile version