گجرات: (پریس ریلیز) درگاہ مقدسہ نیک آباد مراڑیاں شریف میں علامہ راشد تنویر قادری کے صاحبزادے محمد عباس قادری رحمۃ اللہ علیہ کا ختم قل شریف منعقد ہوا۔ جس میں علمائے کرام مشائخ عظام گدی نشین حضرات مفتیان کرام اور دیگر اہم شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع سے پیر عثمان افضل قادری، پیر عبد اللہ جیلانی، علامہ نصر اللہ قادری، مولانا حنیف طاہر نے اظہار خیال کیا اور مولانا حمیر علی قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر قاری ناصر محمود، قاری محسن رضا نے تلاوت قرآن مجید اور مولانا مدثر شریف، علامہ شیراز احمد نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین ﷺ کی سعادت حاصل کی۔ مقررین نے فلسفہ موت وحیات پر تفصیلی گفتگو کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ آخر میں پیر سید غلام دستگیر شاہ نے مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی۔
درگاہ مقدسہ نیک آباد مراڑیاں شریف میں محمد عباس قادری مرحوم کا ختم قل شریف منعقد، جید علمائے کرام اور مشائخ عظام کی شرکت
