ڈنگہ (نامہ نگار) سابق ایم پی اے میاں محمد اختر حیات آف کولیاں شاہ حسین کی کمالہ لنک روڈ پر چکی گروپ سے ملاقات کے لئے چکی پر آمد۔ معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید نوازش علی شاہ‘ راہنما ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل مہر ساجد محمود‘ چوہدری جاوید اقبال آہیر‘ مہر ساجد وحید سمیت گروپ ممبران نے خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ممبران نے ان سے حالیہ ملکی سیاسی حالات اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں محمد اختر حیات نے ان کو اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ گروپ ممبران نے میاں محمد اختر حیات کو بتایا کہ چکی گروپ کے متحرک ممبر الحاج محمد حنیف جوڑا کی حج بیت اللہ کے بعد 15 جون کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
سابق ایم پی اے میاں محمد اختر حیات کی کمالہ لنک روڈ پر چکی گروپ سے ملاقات، ملکی سیاست اور بلدیاتی حلقہ بندیوں پر گفتگو
