منڈی بہاوالدین (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کامران عامر خان نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر بلیک میلرز،جعلی صحافیوں،نوسر بازوں اور بھتہ مافیا کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاءالدین کے ایک وفد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان سے ملاقات کی اور انہیں تحریری درخواست پیش کی کہ ہم ضلع منڈی بہاءالدین میں جرائم پیشہ افراد جن میں سرفہرست آجکل سرگرم چند ایسے عناصر اور منظم گینگز کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتے ہیں جن میں نوسرباز، بلیک میلرز،بھتہ خور شامل ہیں جو سرکاری اداروں کے نام پر دھمکیاں دے کر لوگوں کی دکانوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور بھتہ کا مطالبہ کرتے ہیں خود کو سرکاری اداروں کے ملازم افسران ظاہر کرکے اور فیک نیوز چینلز کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرکے فرار ہو جاتے ہیں یہ ایک منظم گینگ ہے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ضلع منڈی بہاءالدین کے تاجر مزید لٹنے سے بچ سکیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی تحریری درخواست پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن منڈی بہاءالدین کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے فوری ایکشن لینے پر جناب کامران عامر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
منڈی بہاءالدین میں جعلی صحافیوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈی پی او کامران عامر خان کا فوری تحقیقات کا حکم
