سرائے عالمگیر( تحصیل رپورٹر ) اتفاق پریس کلب کھاریاں کے سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڈوی، بانی محمد سلیمان قادری، آڈیٹ آفیسر سید سجاد بخاری، صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا، جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد، چیئرمین محفوظ احمد بٹ، چیئرمین شکایات سیل مظہر حسین ملک سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے صدر گلیانہ پریس کلب چوہدری مصدق عزیز کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ ایک عظیم نعمت اور خاندان کی مضبوط بنیاد ہوتی ہیں۔ ان کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ایسا صدمہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ مرحومہ ایک نیک سیرت، بااخلاق اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی خدمت، محبت اور خاندانی اقدار کے فروغ میں گزاری۔
اتفاق پریس کلب کھاریاں کے عہدیداران نے چوہدری مصدق عزیز، چوہدری زبیر، چوہدری محمد فاروق (ریٹائرڈ)، چوہدری شاہ زیب، چوہدری تقی بگڑ اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
