ایرانی حکام کی جانب سے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات، نمازِ جنازہ اور تدفین کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الوداعی تقریبات کا آغاز 4 اور 5 جولائی کو ہوگا جس میں عوام اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کر سکیں گے، جس کے بعد 6 جولائی کو دارالحکومت تہران میں ان کی پہلی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی جہاں ملک بھر سے لاکھوں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایران اور بین الاقوامی وفود کی آمد کو محفوظ بنایا جا سکے۔
تہران کے بعد آخری رسومات کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا اور 7 جولائی کو مذہبی اہمیت کے حامل شہر قم میں دوسری نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی جہاں حوزہ علمیہ کے اسکالرز اور عقیدت مند شریک ہوں گے، جبکہ 9 جولائی کو مشہد مقدس میں آخری جلوسِ جنازہ نکالا جائے گا اور تمام رسومات کی ادائیگی کے بعد سپریم لیڈر کو مشہد میں واقع روضہ امام رضاؑ میں سپردِ خاک کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی ملک میں سوگ کا باقاعدہ اختتام ہوگا اور اس تاریخی الوداعی سفر کو بریکنگ نیوز کے طور پر دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے۔
