ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب کو جولائی تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے تصدیق کی ہے کہ اب سرکاری تدفین جون کے آخر یا جولائی کے آغاز میں ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیصلے کے بعد اب آخری رسومات محرم الحرام کے دوسرے عشرے میں، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق سپریم لیڈر کی تدفین محرم الحرام کے بالکل آغاز میں کی جائے گی، تاہم اب اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر
