وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے متن پر متفقہ طور پر حتمی فیصلہ طے پا گیا ہے جس کے بعد امن اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کی جانب سے چلائی جانے والی غلط معلومات کی مہم سے بخوبی واقف ہیں، تاہم پاکستان اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مل کر کام کر رہا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایران امریکہ امن معاہدے کا متن فائنل، وزیراعظم شہباز شریف کی تصدیق، پاکستان کا فریقین کے ساتھ مل کر اگلے اقدامات پر کام جاری
