اقتصادی سروے 2026: غربت میں اضافہ، 8 لاکھ افراد پاکستان چھوڑ گئے ، تعلیمی شرح 63 فیصد تک پہنچ گئی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں ملک کا اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں تعلیم کی شرح 63 فیصد تک پہنچ گئی ہے تاہم ملکی معاشی صورتحال کے باعث غربت کی شرح 28.9 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں غربت 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے۔ صوبائی سطح پر بلوچستان 47 فیصد غربت کے ساتھ ملک کا غریب ترین صوبہ قرار پایا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا 35.3 فیصد، سندھ 32.6 فیصد اور پنجاب میں غربت کی شرح 23.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

​بیرون ملک روزگار کے حوالے سے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 8 لاکھ پاکستانی بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہوئے، جن میں سے اکثریت یعنی 5 لاکھ 30 ہزار افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ قطر 68 ہزار افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات، عمان اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ توانائی اور معدنیات کے شعبے میں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، تاہم کوئلے کی پیداوار میں 6.5 فیصد اور لوہے کے خام مال کی پیداوار میں 41 فیصد کا ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے۔

Exit mobile version