امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگی ماحول کو مزید گرم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آج رات ایران پر انتہائی سخت حملہ کرے گا اور بہت جلد اس کے تیل و گیس کے تمام بنیادی ڈھانچے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری کردہ اپنے ایک انتہائی جارحانہ بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی، ائیر فورس، ریڈار سسٹم اور ہر طرح کا دفاعی نظام اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، اسی لیے امریکی فورسز آج رات ایران کو شدید ترین فضائی حملوں کا نشانہ بنانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ مستقبل قریب میں امریکہ ایران کے مشہور "خارگ جزیرے” سمیت دیگر تمام اہم ترین تیل کے مراکز پر باقاعدہ قبضہ جما لے گا جس کے بعد ایران کی آئل اور گیس مارکیٹس پر امریکہ کا پورا ہولڈ ہوگا، جبکہ اپنے اس خطرناک منصوبے کے دفاع میں ٹرمپ نے وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ماضی میں وینزویلا کے ساتھ بھی ایسا ہی آپریشن کامیابی سے کر چکا ہے جس کا نتیجہ امریکہ اور وینزویلا دونوں کے حق میں بہت بہترین رہا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر آج رات شدید ترین حملوں اور تیل و گیس کے مراکز پر قبضے کی دھمکی
