وزارتِ مذہبی امور کا حج 2027ء کے لیے بڑا اعلان: تیاریاں شروع، عازمینِ حج کی رجسٹریشن کا عمل جلد کھولنے کا فیصلہ

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2027ء کے لیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے تحت حج کے خواہش مند عازمین کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے تاکہ سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کو وقت سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔ وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کے لیے اہم ترین شرط واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حج 2027ء کی رجسٹریشن کے لیے درخواست گزاروں کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 16 نومبر 2027ء تک ہونا لازمی ہے، جبکہ رجسٹرڈ ہونے والے تمام افراد کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق سرکاری یا نجی (پرائیویٹ) حج اسکیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس بار بیرونِ ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حج 2027ء کی رجسٹریشن کا عمل بیک وقت کھلا رہے گا، جبکہ عازمین کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ہے اور حج کا حتمی پیکج، کل اخراجات اور دیگر ضروری شرائط و ضوابط نئی حج پالیسی 2027ء کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔

Exit mobile version