کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گُجرات سیّد ضیاء اللّہ شاہ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کھاریاں سیشن کورٹ اور کچہری کے درمیان اوور ہیڈ برج کی منظوری دے دی ہے، جس پر عنقریب کام کا آغاز ہوگا اور رواں سال ہی یہ اوور ہیڈ برج مکمل ہوگا۔ سیّد ضیاء اللّہ شاہ ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے وزارت مواصلات نے اوور ہیڈ برج جی ٹی روڈ کھاریاں کے میگا پروجیکٹ کے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں، یہ منصوبہ تقریباً 7.48 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ کھاریاں اوور ہیڈ برج منصوبے پر کام کا آغاز آئندہ دو تین ماہ میں شروع ہوگا اور یہ منصوبہ رواں سال ہی مکمل ہو جائے گا۔ سیّد ضیاء اللّہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اوور ہیڈ برج کھاریاں کی منظوری خوش آئند ہے، اس سے کھاریاں کے شہریوں اور وکلاء کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے اور اس پروجیکٹ کی تعمیر سے انہیں بہترین سہولت ملے گی اور جی ٹی روڈ پر حادثات کا خاتمہ ہوگا۔ پریس کانفرنس میں کھاریاں پریس کلب کے صدر سید تنویر نقوی، چیئرمین اعجاز مرزا، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر، مُحمد زمان احسن، جبار ساگر، جاوید اقبال وڑائچ، ڈاکٹر کاشف عدنان، خانزادہ کریم شاہ، مُحمد عارف خاں، وقار احمد ڈار ودیگر میڈیا ارکان بھی موجود تھے ۔
کھاریاں میں سیشن کورٹ اور کچہری کے درمیان اوور ہیڈ برج کی منظوری، منصوبہ 7.48 کروڑ روپے لاگت سے رواں سال مکمل ہوگا: سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس
