ڈنگہ: جامع مسجد علی المرتضیٰ اہل حدیث پھالیہ اڈا میں شہادتِ حضرت عمرؓ کے موضوع پر خصوصی خطاب کل ہوگا

ڈنگہ ( میاں ضیاء اللہ اسلم) جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اہل حدیث پھالیہ اڈا ڈنگہ میں جمعۃ المبارک کے موقع پر ایک خصوصی دینی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔ معروف عالم دین علامہ مولانا حافظ عبدالمنان سبحانی شہادتِ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق خطاب کا آغاز ان شاء اللہ دوپہر 12:30 بجے ہوگا جبکہ نمازِ جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ خطاب میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت، خدماتِ اسلام اور شہادت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ نمازِ جمعہ اور خطاب میں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ خواتین کے لیے پردے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے جبکہ تمام سامعین کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے علاقہ مکینوں اور اہلِ ایمان سے اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ سیرتِ فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔

Exit mobile version