امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل بند، ایران کی جانب سے تمام جہازوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد

امریکا اور ایران کے درمیان جاری شدید فوجی کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد، ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی جہاز رانی کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اب اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز، بشمول تیل بردار اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ہرمز میں دو جہازوں کو نشانہ بھی بنایا جا چکا ہے۔

​دوسری جانب آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی مسلح افواج نے امریکی بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران میں اپنے دفاع کے لیے اضافی حملے شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، بندر عباس اور صوبہ فارس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے خطے میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔

Exit mobile version