شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام؛ حکومت کا ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاسپورٹ کی دہلیز پر ترسیل (ڈور اسٹیپ ڈیلیوری) کی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کے تحت پاسپورٹ کی ترسیل کے لیے نئے ایس او پیز (SOPs) کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس سے شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور جدید ہو جائے گا۔

Exit mobile version