ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی، اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو جبری برطرف کر دیا

ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو جبری برطرف کردیا ہے۔ گفمین نے منگل ہی کو موساد کی سربراہی سنبھالی ہے، جبکہ اس سے پہلے موساد کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ کو اچانک پیر کو استعفی دینا پڑگیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موساد کے مزید کئی افسروں کو بھی استعفی دینا پڑے گا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق موساد کے نائب سربراہ کو پچھلے سال سیکڑوں خفیہ ایجنٹوں کی ٹیم اور ایک ارب شیکل دیے گئے تھے مگر وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے۔ ان نتائج کو ناقابل قبول قرار دیا گیا تاہم موساد کے ڈائریکٹر گفمین کی جانب سے عوام کیلئے جاری بیان میں اپنے نائب کی 22 برس کی خدمات کو سراہا گیا ہے، برطرف کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور اسے صرف حرف ‘اے’ سے منسوب کیا گیا ہے۔

Exit mobile version