تھانہ ککرالی پولیس کی بروقت کارروائی، علاقہ سنگلہ سے توہینِ صحابہؓ کا مرتکب ملزم گرفتار، مقدمہ درج

گلیانہ (انصر فاروق مغل) تھانہ ککرالی کے علاقہ سنگلہ سے توہینِ صحابہؓ کا مرتکب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ککرالی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں سنگلہ کے رہائشی نعمان شکیل کے خلاف مقدس ہستیوں کی توہین کا مقدمہ زیر دفعہ 295A اور 298A درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ سنگلہ گاؤں کے ہی رہائشی شہباز حسین شاہ ولد مہدی شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی کا موقف ہے کہ ان کے موبائل واٹس ایپ پر کسی نامعلوم نمبر سے ایک ویڈیو موصول ہوئی، جس میں ان کے گاؤں کا نعمان شکیل ولد محمد شکیل قوم راجپوت اہل بیت کی تعریف کر رہا تھا جبکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم خلفائے راشدین کی شان میں توہین آمیز کلمات بول رہا تھا۔ اس حساس واقعے پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس قدر نازک اور حساس معاملے پر بلا تاخیر بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ ملزم کو فوری گرفتار بھی کر لیا، جبکہ تھانہ ککرالی پولیس کے اس تعمیری اقدام نے علاقے کو کسی بھی قسم کے بڑے اشتعال اور لاقانونیت سے محفوظ بچا لیا ہے۔

Exit mobile version