سابق ناظم چوہدری شکیل گلزار کی ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے ملاقات

ڈنگہ (سٹی رپورٹر) سابق ناظم تحصیل پھارلیہ چوہدری شکیل گلزار کی ایم پی اے پی پی 34‘ راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اعجاز احمد رنیاں سے ڈیرہ ڈنگہ پر ملاقات۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ق تحصیل کھاریاں‘ سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں بھی موجود تھے۔ دونوں راہنماؤں میں ملکی سیاسی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات بارے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے چوہدری شکیل گلزار کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔ ملاقات میں چوہدری نعمان شفیع‘ چوہدری ذاکر رنیاں‘ اسامہ جرال سمیت دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔

Exit mobile version