صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین ایڈوکیٹ شیخوچک اور سیکرٹری چوہدری وقار امجد مرالہ ایڈوکیٹ کی وزیرِ قانون سے اہم ملاقات، کھاریاں بار کے لیے 30 لاکھ روپے کا فنڈ جاری، مطالبات منظور

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین ایڈوکیٹ شیخوچک اور سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری وقار امجد مرالہ ایڈوکیٹ کی صوبائی وزیر قانون سے ملاقات۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تینوں ڈویژنز کے وکلا کے نمائندگان، صدور، سیکرٹریز اور ممبران پنجاب بار کونسل بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین ایڈوکیٹ شیخوچک نے خطاب کرتے ہوئے کھاریاں بار کے اہم مسائل پیش کیے۔1۔ لیڈیز بار روم کا مطالبہ2. ینگ لائرز کے چیمبرز کے لیے جگہ کا مطالبہ 3. کھاریاں جی ٹی روڈ پر وزیرِ اعظم پاکستان کے ڈائریکٹو پر عمل درآمد کرتے ہوئے اوور ہیڈ برج کی فوری تعمیر کا مطالبہ۔ سیکرٹری بار چوہدری وقار امجد مرالہ نے نوجوان وکلا کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر صاحبان نے ان تمام مطالبات اور مسائل کے حل پر مکمل یقین دہانی کرائی کہ یہ کام جلد مکمل کیے جائیں گے۔ اسی دوران صوبائی وزیر نے چوہدری خالد حسین ایڈوکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں اور سیکرٹری بار چوہدری وقار امجد مرالہ کو کھاریاں بار کے لیے 30 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ کھاریاں بار صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر قانون کا دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔

Exit mobile version