پاکستان کا نام روشن، برطانوی بادشاہ کِنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو شاہی اعزاز سے نواز دیا

پاکستان کی نامور علمی و طبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو عالمی سطح پر ایک بہت بڑے برطانوی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہیں برطانیہ کے بادشاہ کِنگ چارلس سوم کی جانب سے ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ) کے شعبے میں طویل، شاندار اور انتہائی نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر ‘آرڈر آف دی برٹش ایمپائر’ (OBE) کے باوقار شاہی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید نے نفسیات اور ذہنی صحت کے میدان میں نہ صرف برطانیہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، جس کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ان کی خدمات کا پہلا اعتراف نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل خود حکومتِ پاکستان بھی ان کی لاجواب طبی و علمی خدمات اور ملک و قوم کے لیے کی جانے والی محنت کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے بڑے سول اعزاز ‘ستارۂ امتیاز’ سے بھی نواز چکی ہے۔

Exit mobile version