اسرائیلی جارحیت: فلسطین کی دو بین الاقوامی خواتین فٹبالرز حراست میں، فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کا فیفا سے فوری کارروائی کا مطالبہ

اسرائیلی فورسز نے اپنی حالیہ کارروائیوں کے دوران فلسطین کی قومی خواتین فٹبال ٹیم کی دو مایہ ناز انٹرنیشنل کھلاڑیوں رند الحلاوانی اور نٹالی ابو دایہ کو حراست میں لے لیا ہے، جس کے بعد کھیلوں کے حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نٹالی ابو دایہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل پر اچانک چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، جبکہ رند الحلاوانی کو مقبوضہ بیت المقدس کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں طلب کر کے وہاں قید کر دیا گیا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کی اس بلا جواز گرفتاری پر فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی ایتھلیٹس کو باضابطہ اور منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور فلسطینی کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فوری رہائی کے لیے اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

Exit mobile version