کھاریاں (رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار) پیرس کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل لنگاہ کے صاحبزادے چوہدری عقیل افضل لنگاہ کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب پیرس میں منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس یادگار تقریب میں پیرس میں مقیم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
چوہدری محمد افضل لنگاہ نے تمام مہمانوں کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا، جبکہ تقریب میں شریک افراد نے انہیں ان کے صاحبزادے کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن کی ہال میں آمد پر ڈھول کی تھاپ کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا، جبکہ حاضرین نے نوبیاہتا جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
