جون 3, 2026

محبت کا سفر لائن آف کنٹرول تک: پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا، پاکستان کی قونصلر رسائی کی درخواست

مقبوضہ کشمیر میں پسند کی شادی کی خواہش لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والا پاکستانی نوجوان بھارتی حکام کی تحویل میں آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان ذیشان میر 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے اُڑی میں داخل ہوا تھا۔

​بھارتی حکام کی جانب سے نوجوان کو حراست میں لیے جانے کے بعد، پاکستان نے اس کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ کو اس معاملے پر باضابطہ مراسلہ بھجوا دیا ہے تاکہ نوجوان کی خیریت معلوم کی جا سکے اور اس کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی شروع کی جا سکے۔