سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے معرکہ حق کے دوران بھارتی ایس 400 (S-400) دفاعی نظام کی تباہی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی نظام کا ریڈار کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔

سربیا کے صدر نے مزید کہا کہ چینی سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ ایس 400 ریڈار سسٹم کو کہاں اور کیسے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل تردید کے باوجود، دستیاب تکنیکی رپورٹس اور شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت کا جدید دفاعی نظام اس معرکے میں شدید متاثر ہوا ہے۔

Exit mobile version