ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ان مذاکرات کا کوئی واضح اور ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آتا، تب تک اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنا یا حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ جاری صورتحال اور مذاکرات کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی چینلز کے ذریعے رابطے بدستور برقرار ہیں اور کسی بھی پیش رفت کے لیے حتمی نتیجے کا انتظار کرنا ضروری ہے۔
