ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا تھانہ دولت نگر ، پولیس چوکی بوکن موڑ اور پولیس خدمت مرکز مکیانہ کا دورہ ، کارکردگی اور ریکارڈ کا جائزہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے تھانہ دولت نگر، پولیس چوکی بوکن موڑ اور پولیس خدمت مرکز مکیانہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او گجرات نے تھانے اور چوکی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، پولیس ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور افسران و جوانوں کی حاضری کو باریک بینی سے چیک کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولیس خدمت مرکز مکیانہ میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او گجرات نے افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانہ میں بہترین نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی بروقت و درست تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے، کیونکہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور انصاف پر مبنی حل ہی پولیس کی اصل کامیابی ہے۔

Exit mobile version