پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس میں بڑا کریک ڈاؤن: ملک بھر کے 186 عہدیداران فارغ، مرکزی کابینہ تحلیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کی CEC کے اجلاس میں بڑا فیصلہ ملک بھر کے 186 عہدیداران فارغ 06 رکنی مرکزی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان ڈاکٹر فیاض حسین خان کے مطابق
پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) کی 17 رکنی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اہم ترین اجلاس میں پاکستان کے مختلف اضلاع سے ملنے والی رپورٹس کی روشنی میں ملک بھر کے 186 عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبرز کو فارغ کر دیا گیا ان میں 120 عہدیدار ایسے ہیں جنہوں نے ادارہ کے آئین کے مطابق زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی حلف نہیں اٹھایا 31 عہدیداروں نے حلف اٹھا کر حلف کو توڑا جبکہ 35 عہدیداران نے ادارہ کو توڑنے اور غداری کی ہر ممکن سازش کی
فارغ کیے جانے والوں میں مرکز کے 03 صوبوں کے 14 ڈویژنز کے 31 اضلاع کے 43 تحصیلوں کے 22 سٹی کے 28 عہدیداران جبکہ 45 ایگزیکٹو ممبرز شامل ہیں علاوہ ازیں 06 رکنی مرکزی کابینہ بھی فوری طور پر تحلیل کر دی گئی ہے نئی مرکزی کابینہ کا اعلان جلد کیا جائے گا
واضح رہے کہ یہ بڑے فیصلے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کی کثرت رائے 17/0 سے کیے گئے

Exit mobile version