تحریک منہاج القرآن و اتفاق پریس کلب کھاریاں کے وفد کی آستانہ عالیہ نڑالی شریف میں حاضری، پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی عیادت

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تحریک منہاج القرآن میونسپل کمیٹی کھاریاں، تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں اور اتفاق پریس کلب کھاریاں کے مشترکہ وفد نے آستانہ عالیہ نڑالی شریف، گوجرخان کا دورہ کیا اور عالمی روحانی شخصیت پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی عیادت کی۔ وفد نے پیر صاحب کی جلد صحت یابی، تندرستی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔

وفد میں پیر عبدالقیوم چشتی گولڑوی، خان بختیار گل شہزاد، پروفیسر راجہ شہزاد، شوکت حسین قادری، عمران شفیق مغل، صاحبزادہ محمد ابوبکر حمزہ، کامران دولتانہ اور علامہ پروفیسر منیر حسین شامل تھے۔ نڑالی شریف پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر پیر سید حامد رضا گیلانی اور صاحبزادہ پیر سید صائم علی گیلانی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پیر سید حامد رضا گیلانی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

وفد کے اراکین نے پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے آستانہ عالیہ میں جاری دینی و سماجی سرگرمیوں کو سراہا اور راجہ خادم حسین جرال، راجہ عنصر جرال اور مرزا شمشیر جرال سے بھی ملاقات کی۔ آخر میں پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ نے وفد کے اراکین کو خصوصی دعاؤں سے نوازا اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

Exit mobile version