پیرس میں ہنگامے: پی ایس جی کی فتح کے بعد پرتشدد مظاہرے، 400 سے زائد افراد گرفتار

پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی (PSG) کی آرسنل کے خلاف جیت کے بعد جشن کا سماں ہنگاموں میں بدل گیا۔ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر شروع ہونے والا جشن پرتشدد مظاہروں کی نذر ہوگیا، جہاں مشتعل افراد نے سڑکوں پر آ کر جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس پر حملے کیے۔

مظاہرین نے دکانوں پر دھاوا بولا، بوتل بم پھینکے اور سڑکوں پر موجود کچرے کے ڈبوں سمیت دیگر سامان کو نذرِ آتش کر دیا۔ پرتشدد جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر آتش بازی کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکام کی جانب سے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے، تاہم مظاہرین کو قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے تیزاب بھری بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Exit mobile version