جون 1, 2026

چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا اعلان: پی پی 34 کے تمام بلدیاتی حلقوں میں مسلم لیگ (ق) اپنے امیدوار کھڑے کرے گی

ڈنگہ (پ۔ ر) ایم پی اے‘ راہنما مسلم لیگ ق چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا ہے کہ پی پی 34 کی تمام تحصیل کونسلوں‘ میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ق بلدیاتی امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی حلقہ کو خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ پی پی 34 میں تحصیل کونسل کنجاہ‘ تحصیل کونسل کھاریاں‘ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ‘ ڈنگہ‘ کھاریاں سمیت دونوں تحصیل کونسلوں کے اندر واقع یونین کونسلوں میں سے امیدوار کھڑے کریں گے۔ سربراہ مسلم لیگ ق پاکستان چوہدری شجاعت حسین‘ چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں ضلع بھر میں مسلم لیگ ق اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اس ضمن میں الیکشن قریب آنے پر باضابطہ اعلان کریں گے۔