متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پیٹرول 3.66 درہم سے بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر، اسپیشل 95 پیٹرول 3.55 سے بڑھ کر 3.83 درہم فی لیٹر اور ای پلس پیٹرول 3.48 سے بڑھ کر 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ریلیف دیتے ہوئے اسے 4.69 درہم سے کم کرکے 4.33 درہم فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔
