کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) کھاریاں اور گردونواح میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ اور کیمیکلز سے تیار کردہ دودھ کی فروخت کے حوالے سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بازاروں میں بڑی مقدار میں دودھ فروخت ہو رہا ہے، تاہم اس کے معیار اور خالص ہونے پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں، بالخصوص فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کے معیار کی جانچ کے لیے مؤثر اور ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی جائیں۔ عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ غیر معیاری اور مضرِ صحت دودھ بچوں سمیت تمام شہریوں کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، لہٰذا حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر نگرانی کے نظام کو مزید سخت کریں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
کھاریاں میں مبینہ ملاوٹ شدہ اور کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت پر شہریوں میں شدید تشویش
