کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )کھاریاں میں عید الاضحیٰ کے تینوں روز صفائی ستھرائی اور آب نکاسی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ ڈی سی گجرات نورالعین کی سربراہی میں تمام انتظامی ٹیمیں عید کے تینوں دن شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہیں اور فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات اور مستعدی نے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کی۔ صفائی کے مثالی انتظام اور نکاسی آب کی بروقت صورتحال پر کھاریاں کے شہریوں نے ڈی سی گجرات نورالعین اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔





