امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے سنگاپور میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کو امریکا کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران امریکا امن مذاکرات میں انتہائی شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سچی دوستی پروان چڑھ رہی ہے۔ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے واضح کیا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور وہ کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، جبکہ ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی وہ اچھی ہوگی۔ پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔





