جون 1, 2026

آبنائے ہرمز کے انتظامی امور کا فیصلہ صرف ایران اور عمان کے درمیان ہوگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت تہران کی اولین ترجیح خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔ ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر فی الحال کوئی مذاکرات نہیں کیے جا رہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے انتظامی امور کا فیصلہ صرف ایران اور عمان کے درمیان ہوگا۔

دوسری جانب، ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے امریکی ضمانتوں کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں زبانی وعدوں پر کوئی بھروسہ نہیں، ہمارے لیے صرف زمینی حقائق اور عملی اقدامات ہی اصل معیار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی طرف سے کوئی پیشگی اقدام نہیں کرے گا، اور ہم مراعات گفتگو کی میز پر نہیں بلکہ اپنی دفاعی طاقت اور میزائلوں کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔ باقر قالیباف نے واضح کیا کہ مذاکرات کا مقصد صرف حقائق سے آگاہ کرنا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔