نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایران اور امریکا کے مابین جاری کشیدگی اور جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ظہران ممدانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ قبل ایک ایسی جنگ کا آغاز کیا گیا جس کے حق میں کسی نے بھی ووٹ نہیں دیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس جنگ کی اصل قیمت ملک کے عوام ادا کر رہے ہیں۔
میئر نیویارک کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق، یہ جنگ کانگریس کی باقاعدہ منظوری کے بغیر شروع کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں عوامی بجٹ شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جنگ کے منفی اثرات براہِ راست امریکی معیشت پر پڑ رہے ہیں، جس کے باعث امریکا میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ظہران ممدانی نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس جنگ کے پہلے دن سے ہی مخالف تھے اور آج بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی اور معاشی نقصانات کو روکنے کے لیے اس جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے





