جون 1, 2026

لندن: برطانوی اخبار کا دعویٰ، ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف” نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہید رہنما اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نماز جنازہ تہران میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے حصار میں جمعرات کے روز ادا کی گئی، جس میں ان کے اہل خانہ اور چند سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔

اخبار کے مطابق، نماز جنازہ کے عمل کو انتہائی خفیہ اور محدود رکھا گیا۔ تاہم، برطانوی اخبار کی اس خبر کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان یا ردعمل سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے تھے۔ اس حملے میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئے تھے، جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور کے نام شامل ہیں۔