بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: محمد عارف بٹ

ڈنگہ (پ۔ ر) صدر پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 34 محمد عارف بٹ نے کوئٹہ میں جعفر ایکپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کی اموات پر دلی رنج ہوا ہے۔ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جن کی پشت پناہی پاکستان دشمن ممالک کر رہے ہیں۔ معصوم انسانوں پر حملہ ملک کے استحکام‘ امن اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ عوامی تحریک پی پی 34 مطالبہ کرتی ہے کہ ان انسان دشمن دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے تا کہ وہ ملکی سلامتی پر ایسے حملے کرنے کا حوصلہ نہ کریں۔

Exit mobile version