آبنائے ہرمز عالمی پانیوں کا حصہ ہے، کسی کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم تجارتی گزرگاہ کو کسی بھی ملک کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران اور عمان کی جانب سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی پانیوں کا علاقہ ہے اور یہاں آزادانہ نقل و حمل یقینی بنانا عالمی ذمہ داری ہے۔

امریکی صدر نے عمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمان اس حقیقت کو سمجھتا ہے کہ یہ ایک عالمی گزرگاہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عالمی تجارت کے لیے اس اہم راستے کو کوئی بھی ملک اپنی مرضی سے بند یا محدود نہ کر سکے۔

Exit mobile version