سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے عیدِ الاضحیٰ کے موقع پر صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ شیڈول عید کے تینوں دنوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
عید کا پہلا دن: گیس کی فراہمی صبح 5 بجے سے شروع ہو کر رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔
عید کا دوسرا اور تیسرا دن: گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک فراہم کی جائے گی۔
کمپنی ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے ایام میں گیس کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کریں تاکہ گیس کے پریشر کو برقرار رکھا جا سکے۔
